دمشق(سچ نیوز) شام کے مشرقی علاقے میں امریکا کی قیادت میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں داعش کے 35 جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمن کے مطابق شام کے مشرقی شہر حاجن اور اس کے نواحی علاقوں میں فضائی حملوں میں داعش کے 28 جنگجو مارے گئے۔ انھوں نے مزید بتایا ہے کہ اسی علاقے میں داعش کے 7 مزید جنگجو شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف)کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔واضح رہے کہ ایس ڈی ایف نے گذشتہ ماہ اس علاقے میں امریکی اتحاد کی مدد سے داعش کے جنگجووں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔