اسلام آباد(سچ نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہشاہد خاقان عباسی نیب مقدمات میں جلد جیل میں ہونگے،پی پی پی نے عمران خان کے گھٹنوں سے پسینے نکلوا دیئے،اقلیتوں کو پیپلز پارٹی نے مساوی آئینی حقوق دیئے ،سی ڈی اے سے کالونیوں کے لئے بنیادی ضروریات کا حق دلوائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ 53 اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سبط الحیدر بخاری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس بار بھی غریب اقلیتی کارکن سینٹرز بنائے، بی بی شہید نے مسیحی کالونیوں کے لیے کروڑوں کے فیڈز دئیے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو قائد عوام اور بی بی شہید کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، بلاول بھٹو بین الاقوامی لیڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نیب مقدمات میں جلد جیل میں ہونگے،پی پی پی انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کریگی۔سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ عمران خان غیر مہذب شخص ہے،پی پی پی نے عمران خان کے گھٹنوں سے پسینے نکلوا دیئے ہیں، اسلام آباد سے بھاری اکثریت سے جیتں گے، سی ڈی اے نے سہولیات نہ دیں تو ٹیکس نہ دینے کا اعلان کرینگے۔