ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کو نئے انٹیریئر ڈیزائنزکو سراہتے ہوئے ان سے اپنے دفتر کی تزئین و آرائش کے لئے درخواست کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ و انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈیزائنز کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جنہیں اداکار شاہ رخ خان نے سراہتے ہوئے گوری سے کہا کہ وہ کب ان کے دفتر کی تزئین و آرائش کر رہی ہیں؟ جس پر گوری خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد جیسے ہی فارغ وقت ملا۔