شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کمالیے

شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کمالیے

ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ نے یہ بزنس ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں کیا ہے۔ شاہ رخ خان اور اْن کی اہلیہ کی پروڈکشن ’ریڈ چلی‘ نے پیشگی بنیاد پر فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس ملک کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کردیئے ہیں۔انند رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کنگ خان کی ماضی کی فلموں ’جب ہیری میٹ سجل‘ اور ’رئیس‘ سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے ہیں۔ تاہم فلم کا بزنس 100 کروڑ سے کم ہونے کی صورت میں ڈسٹری بیوٹرز پیسے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ انند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Exit mobile version