کینبرا (سچ نیوز)آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے آسٹریلیا میں آباد مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ شدت پسندی کو روکنے کے لیے زیادہ اقدامات کریں۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق موریسن نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے لوگوں پر چاقو سے حملہ کرنے والا صومالی نڑاد شخص کمیونٹی میں پائے جانے والے نفرت انگیز نظریات کے باعث شدت پسندی کی طرف مائل ہوا۔ حسن خالف شائر نے میلبورن میں چاقو سے3 افراد کو نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک کی موت ہو گئی تھی۔ بعد ازاں وہ خود بھی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔