راولپنڈی (سچ نیوز)شدید بارش کے باعث نالئی میں پانی سطح 13فٹ بلند ہوگئی ، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ، گلیاں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میںشدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ پانی گھروں اور گلیوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے گلیاں اور گھر تالاب کا مظر پیش کررہے ہیں۔ نالہ لئی میں رتہ پل کے مقام پر پانی کی سطح 13فٹ بلندی تک پہنچ گئی ہے ۔ راولپنڈی میںاب تک 103ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔