حیدرآباد(سچ نیوز)شرجیل میمن کے بیٹے راول شرجیل نے کہا کہ کسی تصدیق کے بغیر شہد اور زیتوں کے تیل کو شراب دکھایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راول شرجیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ان کی سرجری ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں 2 سے 3 ہفتوں تک آرام کی تلقین کی ہے، کسی تصدیق کے بغیرمیرے والد کے خلاف میڈیا ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب انہیں جیل منتقل کیا گیا،کچھ قوتیں میرے والد کے خلاف سرگرم ہیں اور ا±ن کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔