اسلام آباد(سچ نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کابنچ تشکیل دے دیا گیاتاہم صحافی عبد القیوم صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ بنچ ٹوٹ جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزکاآئندہ ہفتے کے لئے روسٹرجاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بنچ سابق وزیراعظم نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔
اس سے قبل جسٹس عامرفاروق کے رخصت پرجانے کے باعث بنچ ٹوٹ گیاتھااوراب یہ نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنیوالا تیسرابنچ ہے۔
اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ صحافی اسد ملک نے بنچ تشکیل پانے کی خبر شیئر کی تو اس پر جواب دیتے ہوئے عبد القیوم صدیقی نے کہا کہ اسد ملک صاحب بنچ تشکیل پاچکا ہے لیکن یہ ٹوٹ جائے گا وجہ آپ کو مل کر بتاﺅں گا ۔
@asadrp ملک صاحب بینچ تو تشکیل پا چکا ہے لیکن یہ ٹوٹ جائے گا وجہ آپ کو مل کر بتاؤں گا https://t.co/ew1K4JzWvX
— Abdul Qayyum Siddiqui (@QayyumReports) August 10, 2018
واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے عدلیہ بحالی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ،اس وقت وہ جسٹس افتخار چوہدری کے ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ نواز شریف نے بھی عدلیہ بحالی تحریک میں حصہ لیا تھا اور وکلا کو متحرک کر نے کے لیے اپنا کردارادا کیا تھا ،خیال رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ معروف لیگی رہنما پیر صابر شاہ کے بھانجے بھی ہیں ۔