شمالی وزیرستان(سچ نیوز) سپلگہ میں بارودی مواد دھماکے سے پھٹنے کے باعث ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقہ سپلگہ میں اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ سڑک کنارے آئی ڈی لگی ہوئی تھی جس کے پھٹنے سے نزدیک موجود اہلکار اس کی زد میں آگئے۔ شہید اہلکار کی نعش اور زخمی اہلکار کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید اہلکار کی شناخت حوالدارعزیزالرحمن جب کہ زخمی کی سپاہی اجمل کے نام سے ہوئی ہے۔