شمالی کوریا میں حکمران کم جونگ اُن سے متعلق اسباق کو نصاب میں شامل کر کے سکول کے بچوں کو روزانہ کم از کم 90 منٹ تک پڑھانے کا حکم جاری کیا گیاہے
پیانگ یانگ(سچ نیوز)جنوبی کوریا کے اخبارکے مطابق 25 اگست کو کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پری سکول کے طلبا کو کم جونگ اُن سے متعلق اسباق روزانہ پڑھانا لازمی ہوگا۔اس حکم نامے کے مطابق ان اسباق کو ‘‘ عظیم تعلیم’’ سے موسوم کیا گیا ہے ۔