پیانگ یانگ(سچ نیوز)شمالی کوریا نے اپنی میزائل تنصیبات کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔
امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ امریکا سے معاہدہ یا ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں شمالی کوریا نے ایٹمی سرنگوں کے بعد میزائل تنصیبات کو بھی تباہ کرنا شروع کردیا۔سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق شمالی کوریا سوہائی کے علاقے میں میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کررہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے شمالی کوریانے ایٹمی سرنگوں کو تباہ کردیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگاپور میں شمالی کورین لیڈر سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ میزائل تنصیبات کو بھی تباہ کرے۔