*مٹیاری*
*محمد کامران بھٹی*
*شوبز دنیا کی لیجنڈری شخصیت اور اردو ۔ سندھی ۔ پشتو ۔ سراٸیکی اور انگریزی فلموں اور ڈراموں میں اپنے جوہر دکھانے والے اداکار شہباز خان درانی کو ہم سے بچڑے تین سال ہوگٸے ۔*
تفصیل کے مطابق اردو سندھی پشتو سراٸیکی اور انگلش فلموں اور ڈراموں میں لازوال اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیجننڈری اداکار شہباز خان درانی کو ہم سے بچڑے تین سال ہوگٸے ان کی تیسری برسی 21 اکتوبر بروز بدھ پڑانگ ہاٶس مخدوم جمیل الزمان لانڈی نیوسعیدآباد میں مناٸی جاۓ گی ۔
ان کے بڑے فرزند کریم گل درانی کے مطابق صبح میں قرآن خوانی ہوگی اس کے بعد خیرات کا کھانا ہوگا اور بعد میں تعزیتی ریفرنس ہوگا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ان کے دوستوں کو دعوت دی گٸی ہے ۔
جو شہباز درانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرے گے ۔