لاہور: (سچ نیوز) نیب لاہور میں نجی بنک کے افسر نے سابق وزیر اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے اثاثہ جات کیس میں بنک کے اکاونٹس کے متعلق تفصیلات جمع کروا دیں۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کر رہی ہے اور نجی بنک کے افسر نے 500 صفحات پر مشتعمل اکاونٹس کی تفصیلات نیب کے حوالے کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلات کی چھان بین کے بعد ہی اس کیس میں پیش رفت ہو گی۔