اسلام آباد (سچ نیوز) معروف صحافی و اینکرپرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے حکومت سازی کیلئے تھوڑی بہت کوشش کی اور آزاد امیدواروں کو 15 کروڑ روپے کیساتھ وزارتوں کی پیشکش کی بھی کی گئی مگر جلد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ اس دفعہ پیسہ نہیں چلے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف نے ابتداءمیں حکومت سازی کی کوشش کی اور لوگوں کو 10 کروڑ روپے اور وزارت کی پیش کی گئی اور پھر 10 کروڑ روپے سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے کر دئیے گئے لیکن پھر انہیں یہ احساس ہو گیا کہ پیسے اس دفعہ کام نہیں کریں گے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ الیکشن سے پہلے میاں صاحب کی واپسی سے لے کر الیکشن کے نتائج تک کے معاملات دیکھ کر انہیں احساس ہو گیا کہ وہ پارٹی کنٹرول نہیں کر سکتے۔ مسلم لیگ (ن) کا اگر کوئی سربراہ یا لیڈر ہے جس کی طرف تمام فیصلوں کیلئے دیکھا جاتا ہے، تو وہ نواز شریف ہیں، شہباز شریف کو احساس ہو گیا ہے کہ ان کے پلے کچھ نہیں ہے۔
شہباز شریف نے انتخابات سے پہلے یہ کوشش کی تھی کہ نواز شریف تو جیل جا رہے ہیں لیکن اگر اقتدار ہمارے خاندان کے پاس آ جاتا ہے تو پھر حکومت چلانے کیساتھ ساتھ پارٹی کو بھی چلانے کی کوشش کریں گے لیکن وہ دونوں معاملات میں ناکام ہو گئے۔