اسلام آباد: (سچ نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 29 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ جس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔
درخواست پر مریم اورنگزیب، ایاز صادق، مرتضیٰ عباسی، طاہرہ اورنگزیب و دیگر کے دستخط موجود ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو نے صاف پانی منصوبہ میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر رکھا ہے۔