کراچی(سچ نیوز) پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار شہریارمنور کی منگیتر ہالا سومرو کو واجبی اور بدصورت کہنے والوں پر ماڈل متھیرا پھٹ پڑیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈراما سیریل’’آسمانوں پر ہے لکھا‘‘ اور’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے خوبرواور پُرکشش اداکار شہریار منور کی منگنی کی تصاویر گزشتہ روز سوشل میڈیاپر وائرل ہوئیں۔ شہریار منور نے ہالا سومرو سے منگنی کی ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہالا سومرو کو واجبی شکل و صورت اور خوبصورت چہرہ نا ہونے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے ہالا کی واجبی صورت پر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا منگیتر کم جن زیادہ لگ رہی ہے، جب کہ کچھ صارفین نے اپنے ہی اندازے لگاتے ہوئے کہا کہ شہریارنے اپنے گھروالوں کے دباؤ میں آکرمنگنی کی ہے، وہ اس لڑکی کا ساتھ پاکر بالکل خوش نہیں لگ رہے۔کچھ صارفین نے ہالا سومرو کے چہرے پر تنقید کی کہ لڑکی ذرا خوبصورت نہیں ہے، ماہ رخ نامی صارف نےشہریار منور کو نئی زندگی کی مبارکباد دی تاہم اس کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا شہریارآپ بہت خوبصورت ہیں اوریہ لڑکی آپ کے ساتھ بالکل بھی نہیں جچ نہیں رہی جب کہ ایک اور صارف نے ہالا کو عجیب سی قراردیا۔جہاں شہریامنور کو واجبی شکل وصورت والی لڑکی کو زندگی کا ہمسفر منتخب کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں ماڈل متھیرا نے ہالا سومرو کوبدصورت اورواجبی شکل کہنے والوں کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مہربانی کرکے اپنی زبان قابو میں رکھیں، ہالا بہت خوبصورت ہے۔‘‘