شہید سراج رائیسانی نے سیاست میں کیوں قدم رکھا ؟عید کے پر مسرت موقع پر شہید کے بیٹے نے ایسی بات بتا دی کہ آپ کو بھی سراج رئیسانی پر فخر ہوگا

شہید سراج رائیسانی نے سیاست میں کیوں قدم رکھا ؟عید کے پر مسرت موقع پر شہید کے بیٹے نے ایسی بات بتا دی کہ آپ کو بھی سراج رئیسانی پر فخر ہوگا

کوئٹہ(سچ نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے والد کی سیاست میں آنے کی اصل وجہ بیان کر دی ۔

شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیت ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بابا جان شہید سراج رئیسانی نے اس لیے سیاست میں قدم رکھا کہ بلوچ قوم کو بنیادی محرومیوں سے چھٹکارہ دلا کر ان کو دوسرے صوبوں کے مدمقابل لاکھڑا کیا جائے، بابا جان اب ہم میں نہیں پر میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی سیاست میں قدم رکھ کر ان کی خواہشات کو عملی جامہ ضرور پہنچاؤں گا۔یاد رہے مستونگ میں سراج رئیسانی الیکشن سے قبل انتخابی مہم کے دوران جلسے میں خودکش دھماکے میں شہید کر دیے گئے تھے۔

Exit mobile version