راولپنڈی(سچ نیوز)شیخ رشید لال حویلی پر وٹوکول کے ساتھ آئے،ٹریفک وارڈن نے راستہ بنانے کے لیے شہریوں کی مو ٹر سائیکلیں گرا تا رہا۔
جیو نیوز کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشیدکی پروٹوکول کےساتھ لال حویلی آمد کے موقع پر گاڑیوں کاراستہ بنانے کیلیے ٹریفک وارڈن راستے میں کھڑی موٹرسائیکلوں کوگراتارہاہے،شیخ رشیدنے شہریوں سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا ہے کہ میں لحاظ کرتاہوں ورنہ یہ ساری موٹرسائیکلیں اٹھواسکتاہوں، ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹرسائیکلیں گرانے کےخلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔