اسلام آباد: (سچ نیوز ) پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے بجلی کے نئے سلیب جاری کر دیئے۔
گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اور کرشل صارفین کے لیے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا۔ ماہانہ 300 یونٹ تک کا ٹیرف 10 روپے 20 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا۔
301 تا 700 یونٹ کے ٹیرف میں 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، نیا ٹیرف 16 روپے سے بڑھ کر 17 روپے 60 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔
700 سے زائد یونٹ کے گھریلو صارفین کے لیے نرخوں میں 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، نیا ٹیرف 18 روپے سے بڑھ کر 20 روپے 70 پیسے ہو جائے گا۔
کمرشل صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 18 سے بڑھ کر 21 روپے 60 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 84 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کرتے ہوئے صنعتی شعبے کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 18 روپے 84 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔
بلک صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 78 پیسے فی یونٹ تک اضافہ، اب بجلی کے بلک صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 21 روپے 60 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔
زرعی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ، زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجلی کا نرخ 6 روپے 15 پیسے کم ہو جائے گا۔
زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 11 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 5 روپے 35 پیسے ہو جائے گا، زرعی صارفین کے سکریپ کا ٹیرف 12 روپے سے بڑھا کر 15 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہوگا۔