انقرہ(سچ نیوز) ترکی نے امریکہ کو جمال خشوگی کے قتل کے حوالے سے ثبوت فراہم کر دیئے۔نوائے وقت کے مطابق ثبوت سربراہ سی آئی اے جینا ہاسپل کو ترکی کے دورے پر دیئے گئے، سربراہ سی آئی اے کو حکام نے سعودی قونصلیٹ کی عمارت اور قونصل جنرل کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا،۔دوسری جانب ترک صدر کے مشیر کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کے ہاتھ خون میں رنگے ہوئے ہیں۔ انہیں خشوگی کے قتل سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ امریکہ کو آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔ ترکی میں سعودی صحافی جمال خشوگی قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترک پولیس نے سعودی قونصل خانے کے 38 ملازمین کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کا بیٹا سعودی عرب سے چلا گیا۔ صلاح خشوگی کے پاس امریکہ اور سعودی عرب کی دوہری شہریت ہے۔