صحبت پور کے معروف سیاسی سماجی وقبائلی رہنماء میر محمد نصیب خان کھوسہ نیشنل پریس کلب صحبت پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ھےکہ ضلع صحبت پورکی عوام کے ساتھ ناانصافی آخر کب تک جاری رہے گی ایک طرف جعلی ڈومیسائل کا شوشا تو دوسری جانب نان لوکل افسران کو ضلع صحبت پور کی عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش ۔ صحبت پور میں محکمہ صحت میں حالیہ آنے والی پوسٹ پرنان لوکل افسر کو تعینات کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔قلات سے تعلق رکھنے والے خلیل احمد سن آف معروف خان اچکزئی کو بھرتی کرکے صحبت پور کےبےروزگار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ھےمحکمہ صحت کےمانٹیرنگ اینڈ ہیوولیشن پی پی آئی کی پوسٹ پر ۔قلات کے خلیل احمد کو تعینات کیا گیاجو کہ سراسر ناانصافی کے مترادف ہے ان کا کہنا تھا کہ ھم میڈیا کے ذریعے بالاحکام چیف جسٹس بلوچستان چیف سکریٹری بلوچستان سیکرٹری صحت وزیر ریوینیو میر سلیم احمد خان کھوسہ ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نان لوکل شخص کے آ ڈرز منسوخ کیا جائے بصورت دیگر ھم معزز عدالت کادوازے کھٹکھٹائیں گے