اسلام آباد (سچ نیوز )صدر مملکت ممنون حسین نے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے 2افسران کوستارہ بسالت سے نوازا ،59افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نواز گیا ۔17افسران کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز گیا جن میں میجر جنرل آصف غفور باجوہ کا نام بھی شامل ہے ۔77افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ،106افسران و جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ۔کرنل سہیل عابد شہید ،صوبیدار شوکت خان شہید کو ستارہ بسالت سے نواز ا گیا ۔