اسلام آباد (سچ نیوز)صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہاہے کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارتی قیادت اس لئے خاموش ہے کہ ان کو اندازہ ہوگیاہے کہ ایٹمی اور روایتی جنگ میں پاکستان بھارت کا ہم پلہ ہے ۔دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارتی قیادت اس لئے خاموش ہے کہ ان کو اندازہ ہوگیاہے کہ ایٹمی اور روایتی جنگ میں پاکستان بھارت کا ہم پلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا سوچ رہاہے کہ اگر وہ پاکستان کے اقدام کو آگے بڑھائیں گے تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے ، ہندوستان میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں اور عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور حکومت کومشورہ دے رہے ہیں کہ جنگ کی آگ بھڑکائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ، یہ نقطہ اختتام نہیں ہے ، بھارت میں دو قسم کی سوچ پائی جارہی ہے ، ایک طبقہ وہ ہے جو جنگ نہیں چاہتا اور دوسرا وہ جونفرتیں بو رہاہے اور چاہتاہے کہ جنگ کی آگ بھڑکائی جائے ، پاکستان کی جانب سے واضح سبق سکھانے کے باوجود بھارت کو ئی بھی احمقانہ اقدام کر سکتا ہے ۔