لاہور (سچ نیوز) آئل ٹینکرز کو صوبائی دارالحکومت میں داخلے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر شہر کے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر آئل ٹینکرز کے صوبائی دارالحکومت میں داخلے میں درپیش مشکلات کے باعث شہر کے مختلف پٹرول پمپس کو پٹرول کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں واقع پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اس وقت والٹن ، ڈیفنس ، مسلم ٹاﺅن ، اچھرہ ، مزنگ ، چوبری ،بادامی باغ ، مال روڈ پر قائم پٹرول پمپس سمیت دیگر علاقوں میں پٹرول پمپ بند ہوگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔