مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
ضلع نوشہرو فیروز کے شہر ٹھارو شاہ میں سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے مرکزی رہنماٶں کا حیدرآباد اور کراچی میں سندھ کے جزیروں پر قبضوں کے خلاف تربیتی کنویشن منعقد کیا گیا۔
ٹھارو شاہ کے کمیونٹی ھال میں سندھ یونائیڈ پارٹی کی طرف سے ایک تربیتی کنوینشن منعقد کیا گیا۔
اس تربیتی کنوینشن میں سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے مرکزی رہنماٶں سید زین شاھ، جگدیش آھوجا، امیر علی تھیبو، غلام مصطفی چانڈیو، جام اسلم کوریجو، رضا بھن اور مختیار بلادی سمیت دیگر رہنماٶں سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی رہنما سید زین شاھ نے کہا کہ سندھ کے سمندری جزیروں پر وفاق کی طرف سے قبضے کی کوشش کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سندھ کی سرزمین پر سندھ کی عوام کا حق ہے، اس حق پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسی کے حوالے سے پہلی تاریخ کو حیدرآباد اور پندرہ تاریخ کو کراچی میں سندھ ایکشن کمیٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے ہونگے، جس میں سندھ کی عوام بڑی تعداد میں شرکت کر کے وفاق کی اس سازش کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکیں گے۔