اسلام آباد (سچ نیوز )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری مل گئی ،الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سمندر پارپاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے سے متعلق طریقہ کار کے لیے ٹاسک فورس کی آئی ووٹنگ رپورٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ کے پائلٹ پراجیکٹ کیے جائیں گے، آئی ووٹنگ کے پائلٹ پراجیکٹ ضمنی الیکشن کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔