شنگھائی (سچ نیوز)طوفان”امپل”مشرقی چین سے ٹکراگیاہے جس سے چین کا بڑا شہر شنگھائی بھی متاثر ہواہے ، ویتنام میں21افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چین میں ایک لاکھ 90ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
امریکی ٹی وی کے مطابق چین ، جاپان اور ویتنام میں شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچا دی ہے ۔ طوفان”امپل”مشرقی چین سے ٹکراگیاہے جس کے باعث چین کا بڑا صنعتی شہر شنگھائی بھی متاثر ہوا ہے ۔متاثر ہ علاقوں سے ایک لاکھ 90ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ویتنام میں کم ازکم 21افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ طوفان کے باعث درجنوں تعداد میں لاپتہ ہیں۔ ویتنام میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور یہ سلسلہ لامتناہی ہوتا جارہا ہے ۔