کراچی (سچ نیوز )پاکستان اور بھارت میں اپنی آواز کا جادو جگا کر شہرت کی بلندیوں تک جانے والے عاطف اسلم 36برس کے ہو گئے ۔12مارچ 1983کو پنجاب کے شہر وزیر آبادمیں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 میں کیا۔بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم نے کالج میں جا کر میوزک میں دلچسپی لینی شروع کی اور پھر انہوں نے پہلا گانا عادت گایا جس کے بعد گلو کار نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ عاطف نے اپنے کیرئیر کے دوران فن اداکاری کے جوہر دکھائے اور گلوکاری میں بھی خوب نام کمایا۔ شاندار پرفارمنس کے سبب فلم فیئر، تمغہ امتیاز، لکس سٹائل سمیت کئی ایوارڈز سے نوازے گئے۔عاطف اسلام نے ”تاجدار حرم“گا یا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اور اسے یوٹیوب پر 22کروڑ ہٹس ملے ۔