برسلز(سچ نیوز ) یورپی یونین نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعات اور انتشار سے اجتناب کریں،روس چین اور امریکا مابین تناؤ کی کیفیت افراتفری اور تشدد کا باعث بن سکتی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین نے امریکا، روس اور چین سے کہا ہے کہ وہ قریبی رابطہ کاری اور اشتراک سے عالمی تجارتی تنا ؤکی صورت حال کو ختم کریں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ افراتفری اور تشدد کا باعث ہو سکتا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یہ بیان چینی وزیراعظم لی کیچیانگ کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ وہ اس وقت چین اور یورپی کونسل کی سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا اگر یہی کیفیت برقرار رہی تو یہ عالمی اقتصادیات کے لیے شدید نقصان دہ ہو گی۔ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ جاری ہے۔