لندن (سچ نیوز)برطانیہ میں متعین امریکی سفیر ووڈی جانسن نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین جاری رکھنے والی عالمی کمپنیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی فرموں کو ایران اور امریکا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی سفیر نے لکھا کہ عالمی تجارتی اداروں اور کمپنیوں کو امریکا اور ایرانیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ چلنا ہوگا۔امیرکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ4 نومبر کو شروع کیا جائے گا۔ اس کے بعد عالمی تجارتی اداروں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں یا ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے تہران پر 4 نومبر سے اقتصادی پابندیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ نئی پابندیوں کے ایران کے تیل سیکٹر کو خاص طورپر نشانہ بنایا جائے گا۔