ممبئی(سچ نیوز) لوگوں کو سالگرہ پر تحائف ملتے تو ہیں لیکن عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ پر ایک انوکھی مثال قائم کر دی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق عالیہ بھٹ نے 15مارچ کو اپنی 26ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر اپنے ڈرائیوراور ذاتی ملازمہ کو نئے گھر خریدنے کے لیے رقم دی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے دونوں ملازمین کو فی کس 50لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 1کروڑ پاکستانی روپے) دیئے اور انہیں کہا کہ اس رقم سے اپنے لیے گھر خرید لیں۔عالیہ بھٹ کے ڈرائیور اور ملازمہ نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو اور کھرڈنڈا میں گھروں کی بکنگ بھی کروا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اداکار اور اداکارائیں اپنے ملازمین کے متعلق اس طرح کے جذبے کا مظاہر نہیں کرتے تاہم عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ”میرے کامیاب فلمی سفر میں میرے ڈرائیور اور ذاتی ملازمہ کااتنا اہم کردار ہے کہ اس کے سامنے یہ رقم بہت معمولی چیز ہے۔“