لاہور(سچ نیوز)تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے عامرخان اور کپل دیو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے روک دیا ہے ۔
دنیا نیوزکے پروگرام ”ٹو نائٹ ود معید پیر زادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاہے کہ عامر خان کو بھارتی حکومت نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اپنی وکٹر ی سپیچ میں کشمیر کا ذکر کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان اپنی تقریر میں کشمیر کاذکر نہ کرتے تو کپل دیو اور عامر خان کو بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان آنے سے نہ روکا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں جا کر پتہ چلتاہے کہ یہ وزیر اعظم ہاؤس عام پاکستانیوں کے طرز زندگی سے مطابق نہیں رکھتا ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے بجائے تعریف کرنے کے عمران خان کے فیصلے پر تنقید کی جاری ہے تاکہ وہ وزیر اعظم ہاﺅس میں جائیں اور پھر ان پر تنقید کی جا سکے کہ دیکھا کہ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے یہ جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں۔