لاہور (سچ نیوز)ماضی قریب میں و زیر اعلیٰ پنجاب کے کیلئے فیورٹ قرار دیئے جانیوالے تحریک انصاف کے اہم رہنما عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں سینئر صوبائی وزیر بنا دیا گیاہے ۔
جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنما عبد العلیم خان کو پنجاب میں کابینہ میں سینئر صوبائی وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے جبکہ کے اس کے ساتھ ساتھ وزارت لوکل گورنمنٹ اور کمیوٹنی ڈویلپمنٹ کا قلمدان بنی ان کے سپرد کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے عبد العلیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے فیورٹ امیدوار قرار دیا جاتا رہاہے لیکن ان کے خلاف نیب میں چلنے والے مقدمہ کی وجہ سے ان وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد نہ کیا جاسکا اور قرعہ فال سردار عثمان بزدار کے نام نکل آیا۔