چارسدہ(نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالحسیب نے کہا کہ عدالتی نظام ،قانون اور فیصلے سب کیلئے برابر ہونےچاہیے کیونکہ غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے اج ہماری عدالتوں میں انصاف نہیں ہے غریب انصاف کیلئے تڑپ رہے ہے جبکہ امیر اپنی عیاشیوں اور غریب کے ساتھ ظلم و جبر کرنے میں مصروف ہے اور ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں میں غریب کیلئے کوئی انصاف موجود نہیں جو افسوس کا مقام ہے عدالتیں انصاف کیلئے بنی ہے نا کہ بے انصافی کیلئے پشتون عوام اپنے گھروں سے اٹھائے جا رہے ہے لاپتہ افراد کی ابھی تک بازیابی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام حکومت وقت سے شدید تنگ آچکی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالحسیب نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ روز بروز لا پتہ افراد کے اغواہ میں اضافہ ہو رہا ہے اگر لاپتہ افراد مجرم ہے تو ادارے ان مجرمان کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختون خواہ سے لاپتہ افراد عدالت میں پیش کریں اگر لاپتہ افراد مجرمان ہے تا کہ انکو مل جائے اور اگر لاپتہ افراد مظلوم ہے تا کہ انکو انصاف مل جائے انہوں نے کہا کہ کب تک قبائل اور خیبر پختون خواہ پشتون عوام پر ظلم ہوگا حکومت وقت اور سپریم کورٹ آف پاکستان قبائلی اور خیبر پختون خواہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ پشتون عوام کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔