اسلام آباد(سچ نیوز) اداکارہ ماورا حسین اور عروہ حسین کے چھوٹے بھائی انسِ یزدان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں جس کی تقریب کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق انسِ یزدان اور ان کی دلہن آئمہ محمد حسین کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ بچے شادی شدہ ہوگئے‘۔اداکارہ عروہ حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر دولہا دلہن کو دعائیں اور بہت سا پیار دیا اور کہا ’ میرے چھوٹوں کو نکاح کی مبارک باد‘۔ دولہا دلہن کی نکاح کے بعدکی تصاویر جب سوشل میڈیا پر آئیں تو صارفین اس خوبصورتی جوڑی کی تعریف پر مجبور ہو گئے اور کئی لڑکے لڑکیاں تو رشک کا اظہار کرنے لگے۔ ایک لڑکے نے لکھا کہ ”واقعی، میں تصاویر دیکھ رہا ہوں اور حیران ہو رہا ہوں کہ دلہن تو 9سال کی میٹرک کی بچی لگتی ہے۔“ایک لڑکی نے انسِ یزدان کی بالوں کی پونی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ”دولہے کی کیوٹ سی پونی نے میری توجہ اپنی طرف کھینچ رکھی ہے۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”اورکون کون میری طرح دولہے کی پونی دیکھ رہا ہے؟“