کراچی(سچ نیوز)عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے کا مقدمہ پارک انتظامیہ کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر پارک انتظامیہ کے خلاف سرکار کی مدعیت میں پی ائی بی تھانہ میں درج کی گئی ہے لیکن کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔مقدمہ میں قتل خطا، غفلت اور لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔جھولا چینی کمپنی اور انجینئرز نے لگایا تھا اور معائنے کے بعد کھولا گیا تھا۔ پارک انتظامیہ نے چینی سفارتخانے سے رابطہ کرلیا ہے۔پارک مالکان نے حادثے میں جاں بحق لڑکی کےوالدین سےملاقات کی ہے اور انہیں مالی امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔گزشتہ شب کراچی کے امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے سے ایک بچی کشف جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔عسکری پارک کے اندر نیا امیوزمنٹ پارک بنایا گیا تھا جس میں جدید طرز کے جھولے نصب کیے گئےتھے اور عیدالفطر کے موقع پر ہی اسے عوام الناس کے لیے کھولا گیا تھا۔
عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے کا مقدمہ درج
عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے کا مقدمہ درج
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023