اسلام آباد: (سچ نیوز) قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اس ستارے کی مانند ہیں جن کی روشنی تیز تر ہو رہی ہے۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے یوم اقبال پر پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے یوم ولادت کو خوشی اور برکت کا دن سمجھتے ہیں، علامہ اقبال اس ستارے کی مانند ہیں جن کی روشنی تیز تر ہورہی ہے، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے لئے علامہ اقبال کے پیغام کو اپنانا ہوگا، مسلم لیگ ن قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکراور ایجنڈے کی امین ہے اور رہے گی، قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکر سے ہٹ کر ملک چلانے کا ہر تجربہ ناکام ہوا ہے۔