اسلام آباد ( سچ نیوز )معروف گلو کار و اداکار علی ظفر نے یوم پاکستان کے موقع پر ’جان دے دیں گے‘کے نام سے نیا ملی نغمہ ریلیز کردیا جسے سوشل میڈ یا پر بے حد پذیرائی ملی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملی نغمے کی لانچنگ تقریب میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارا جذبہ دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہم متحد قوم ہیں ، یہ یوم پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان ایک ایسی صورت حال کا سامنا کررہا جہاں اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملی نغمہ پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے ، افواج پاکستان کے جانبازوں نے امن کے قیام کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی۔علی ظفر نے عمران خان کی بھارت سے متعلق تقریر کو بھرپورسراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاک بھارت صورتحال کو سنبھالا، عمران نے اپنی تقریر میں امن کی بات کی تھی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کے لیے مثبت کام کروں اور کوئی ایسا عمل نہ کروں جس سے وطن کی بدنامی ہوجو فنکار اس موقع پر بھی خاموش رہے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا اس وقت پورے ملک کو چاہیے کہ پاکستان اور افواج پاکستان کو سپورٹ کریں۔