اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ اسد قیصر ملنگ ٹائپ آدمی ہیں، میری خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا کا گورنر فاٹا سے ہو۔
جیونیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہے کہ ہر چیز میں اللہ تعالیٰ کی حکمت ہوتی ہے ۔ اگر ہم کو دوتہائی اکثریت نہیں ملی تو اس سے قبل میاں صاحب کی دوتہائی اکثریت کا نجام دیکھا جاچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موقع ہے ساری قوم کو کھڑا کرنے کا ۔کوئی سیاسی جماعت نہیں چاہے گی کہ ملک کے اندر سے کرپشن ختم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دوبڑی جماعتوں کی قیادت الیکشن کمیشن کے احتجاج میں نہیں آئی اس لئے اس وقت بھی سب کو ساتھ لیکر چلا جا سکتاہے ۔ کے پی کے میں میر ی خواہش ہے کہ گورنر فاٹا سے ہو۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب تصادم اتنا بڑھ جائے کہ بات کرنے کی بھی جگہ نہ رہے ۔ اسد قیصر ملنگ ٹائپ آدمی ہیں۔ انہوں نے مشکل حالات میں کے پی کے اسمبلی چلائی ہے اور اب وہ قومی اسمبلی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے اورسب کوبرابر وقت دیں گے ۔عمران خان کے پر اللہ کا ہاتھ ہے اوراللہ اس کی مدد کرے گا ۔