لاہور: (سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست پر جسٹس شمس محمود مرزا نے فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا معاملہ اہم نوعیت کا ہے فل بنچ تشکیل دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے فل بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا، اہم نوعیت کا معاملہ ہے عدالت اس پر فل بنچ بنائے، نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے عوام کو سول نافرمانی کے لیے اکسایا، عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا۔
درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے۔