سویڈن(سچ نیوز) اپسالہ یونی ورسٹی سویڈن میں پروفیسر اور انٹرنیشنل سٹڈیز کے پروگرام ڈائریکٹر،معروف تجزیہ کار اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عالمی تناظر میں مودی کو شکستِ فاش دی ہے،بھارتی وزیر اعظم کا طرزِ سیاست ہٹلر کی نازی سوچ پر مبنی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پیس اینڈ کنفلیکٹ ریسرچ سے وابستہ پروفیسر اشوک سوائن نے بھی نریندر مودی کی پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مقابلے میں شکست کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی آئندہ دنوں میں محاذ آرائی کو بڑھائیں گے، ان کا طرزِ سیاست ہٹلر کی نازی سوچ پر مبنی ہے۔اشوک سوائن نے کہا کہ مودی جو کر رہے ہیں اس کی بہت پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی، مودی پاکستان سے دشمنی کے کارڈ پر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔بھارتی نژاد سویڈش پروفیسر نے کہا کہ مودی الیکشن کے لیے اپنی فوج کو استعمال کر رہے ہیں، عمران خان اور پاکستان کی جانب سے ذمہ دارانہ رویہ سامنے آ رہا ہے، عمران خان خطے میں امن چاہتے ہیں، جب کہ مودی کا تو تعلق ہی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے رہا ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر اشوک سوائن اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے مودی حکومت پر مسلسل تنقید کرتے آ رہے ہیں، انھوں نے تین سال قبل کہا تھا کہ مودی نئے بھارت کو ماضی کی طرف لے جائے گا۔پروفیسر اشوک عمران خان کے طرزِ حکومت کی بھی متعدد بار تعریف کر چکے ہیں، آج انھوں نے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر فیاض چوہان سے وزارتِ اطلاعات پنجاب کے قلم دان کے واپس لیے جانے کے حکومتی اقدام کی بھی تعریف کی۔
عمران خان نے عالمی تناظر میں مودی کو شکستِ فاش دی،بھارتی وزیر اعظم آئندہ دنوں میں محاذ آرائی بڑھائیں گے : پروفیسر اشوک سوائن
عمران خان نے عالمی تناظر میں مودی کو شکستِ فاش دی،بھارتی وزیر اعظم آئندہ دنوں میں محاذ آرائی بڑھائیں گے : پروفیسر اشوک سوائن
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023