عمران خان نے عزت پر ہاتھ ڈالا ،25جولائی کو ووٹ کی زبان میں جواب دینگے :سردا ر ایاز صادق

عمران خان نے عزت پر ہاتھ ڈالا ،25جولائی کو ووٹ کی زبان میں جواب دینگے :سردا ر ایاز صادق

لاہور(سچ نیوز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہاکہعمران خان نے عزت پر ہاتھ ڈالا ،25جولائی کو ووٹ کی زبان میں جواب دینگے ،13جولائی کو عوام نے فیصلہ سنادیاہے کہ جیت 25جولائی ن لیگ کی ہوگی،13جولائی کو شیروں نے ریلی میں پولیس کا بھرپور مقابلہ کیا،ڈیڑھ گھنٹہ تک پولیس کی شیلنگ ہوتی رہی لیکن کوئی میدان سے نہیں بھاگا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 129، پی پی 156مسلم آباد کارنر میٹنگ خطاب کرتے ہوئے سابقسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے  کہاکہ 13جولائی کو مسلم لیگ ن کے شیروں نے ریلی میں پولیس کا بھرپور مقابلہ کیا،ہرگلی محلے سے شیر نکلے لوگوں کا سمندر جوڑے پل پر امڈ آیا لیکن ہم نے وعدہ کیاتھاکہ پتہ بھی نہیں توڑیں گے، ورکرزکہتے تھے کہ  آگے جانا ہے لیکن ہم کہتے رہے کہ آگے نہیں جانا، ڈیڑھ گھنٹہ تک پولیس کی شیلنگ ہوتی رہی لیکن کوئی میدان سے نہیں بھاگا، 13جولائی کو عوام نے فیصلہ سنادیاہے کہ جیت 25جولائی ن لیگ کی ہوگی،عمران خان تم نے عزت پر ہاتھ ڈالا ہے ،25جولائی کو ووٹ کی زبان میں جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت چاہتا ہے پاکستان افغانستان بن جائے،عمران خان نے کہا دہشت گردوں سے مذاکرات کرو لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،مستونگ ،بنوں اور پشاور میں افسوسناک واقعات ہوئے،ساڑھے پانچ ہزار مرکز اور ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ صوبہ پنجاب نے بجلی بنائی،عمران خان نے کہاتھاکہ ساڑھے تین سو ڈیم بناؤں گا لیکن کوئی نہیں بنایا،اگر ڈیم نہ بنے تو ملک میں پانی کی قلت ہو جائے گی۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈیمز اور درخت فیس بک کے بجائے عملی طورپر لگاؤ۔

Exit mobile version