ٹورنٹو(سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں پاکستانیوں سے بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے
اور انہوں نے خصوصی طور پر بیرن ملک پاکستانیوں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے سوشل میڈ یا پر پاکستان کے لیے رضاکارانہ کردار ادا کرنے کی پیشکشیں ہونے لگی ہیں ۔آج پہلے امریکہ کے ڈاکٹر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کی اور کہا کہ وہ عمران خان کے اعلان کے بعد اب اپنی بیوی سمیت پاکستان آرہے ہیں تاکہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔اب ایک محبوب میاں نامی ماحولیاتی ماہر نے بھی مفت میں اپنی خدمات پیش کردیں ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے محبوب میاں نے کہا کہ میں کینیڈا میں رہائش پذیر ماحولیاتی ماہر ہوں اور میرا 30سالہ انٹرنیشنل تجربہ ہے ۔میں اپنی خدمات وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو مفت میں پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں ہوا کے معیار اور ویسٹ مینجمنٹ پروگرام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہوں ۔میرا خیال ہے کہ یہ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا درست وقت ہے ۔