لاہور (سچ نیوز)تجزیہ کار اظہار الحق نے کہاہے کہ عمران خان کے پاس اصلاحات کیلئے اکثریت نہیں لیکن ان کی تقریر سے بہت سے لوگ ان کی مخالفت سے نکل کر ان کے حمایتی ہوگئے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیرزادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے اظہار الحق نے کہا کہ ملک میں دولت پیدا نہیں ہوتی اور سوال یہ ہے کہ یہ کیوں نہیں ہوتی ۔ ایف بی آر کو نوازشریف کے پہلے دور میں طاعون زدہ کیا گیا ہے ۔ ایس او آرز کے ذریعے ۔ ملک میں پہلا اتحاد ملا اور تاجر کاہے کو ملکی دولت کوختم کر رہاہے ۔ دوسر ا تحاد تاجر اور ایف بی آر اہلکار کاہے ۔ اہلکار دوافراد کو کر پٹ کرتا ہے ۔ ایک تو وہ تاجر کوکرپٹ کرتاہے اور دوسرا وہ اپنے افسر کو خراب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جی میں آپ کو بتاتا ہوں پیسہ کہاں سے آتاہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر وں پر بہت زیادہ کام کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ اصلاحات کے لئے عمران خان کے پاس قابل قدر اکثر یت نہیں ہے لیکن آج ان کی تقریر کے بعد بہت سے لوگ ہونگے جو ان کی مخالفت سے نکل کر ان کے حمایتی ہوگئے اور ایم پی ایز اور ایم این ایز نے بھی عوام سے ووٹ لینا ہے اس لئے عوامی نمائندے بھی عمران خان کی حمایت کریں گے ۔