اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈ یا پر ہنسی کا طوفان آگیا ۔مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ جو لوگ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی نشاندہی کریں گے انہیں 25فیصد انعام دیا جائے گا ،اب مجھے لگ رہا ہے میںارب پتی بن جاﺅں گا جب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرے حق میں آئے گا ۔نیا پاکستان مبارک ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ”ویزل بلو“کا قانون لے کر آرہے ہیں جس کے تحت سرکاری اداروں میں کو ئی بھی شخص کرپشن کی نشاندہی کرے گا تو اسے 25فیصد انعام دیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی بیرون ملک فنڈنگ کے حوالے سے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر فیصلہ محفوظ ہے ۔