لاہور(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے دعویٰ کیاہے کہ پی ایس 5 (یونیک سکول سسٹم)مین بلیوارڈ ڈیفنس لاہور میں عمران خان کے 35 ووٹ بوگس نکلے ہیں، ری کاؤنٹنگ میں ڈالی جانیوالی رکاوٹوں سے پردے اٹھنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘پر اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ پی ایس 5 ( یونیک سکول سسٹم )مین بلیوارڈ ڈیفنس میں عمران کے 35 ووٹ بوگس نکلے ہیں، ری کاؤنٹنگ میں ڈالی جانیوالی رکاوٹوں سے پردے اٹھنے لگے !!!!شرم تم کو مگر نہیں آتی !!!!پی ٹی آ ئی سپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے باؤلی ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 131میں خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شکست کھا گئے تھے تاہم انہوں نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے الیکشن کمیشن کو روک دیا تھا جس پر بابر اعوان نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھاتاہم عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا ۔یاد رہے کہ این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 جبکہ سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کئے، اس حلقے میں جیت کا فرق صرف 680 ووٹوں کا تھا۔
پی ایس 5 (یونیک سکول سسٹم )
مین بلیوارڈ ڈیفنس میں عمران کے 35 ووٹ بوگس نکلے ھیںری کاؤنٹنگ میں ڈالی جانیوالی رکاوٹوں سے پردے اُٹھنے لگے !!!!
شرم تم کو مگر نہیں آتی !!!!
پی ٹی آٸ سپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے باؤلی ھو رھی ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 7, 2018