یورپ( اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے محترمہ سومی فلک نیاز نے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا مقصد و مشن ہے انہوں نے کہا کہ ہر عوامی نمائندہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوامی مسائل پر توجہ دیں کیونکہ عوام کے ووٹ کی وجہ سے آج ہم اسمبلیوں میں بیٹھے ہے اس لئے عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے محترمہ سومی فلک نیاز نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تعلیم ملک و قوم کی نئی نسل کیلئے بہتری کا اہم ذریعہ ہے مرد و خواتین کا تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے کیونکہ تعلیم کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہے اس لئے ممبران اسمبلی کو چاہیے کہ نوجوان نسل اور ملکی تعلیمی شعبوں پر توجہ دیں تا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کی محرومی سے نجات مل سکے رکن صوبائی اسمبلی سومی فلک نیاز نے کہا کہ خواتین سے مطالبہ ہے کہ تعلیم حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے خواتین کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اہم کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پچھلے حکومتی کو عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ بھی نہیں دیا وزیر اعظم عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہے جنہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کی۔