المصطفیٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت چوک گھنٹہ گھر فیصل آبآد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں معروف سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔12ربیع الاول کے ہزاروں جلوس اور لاکھوں شرکاء کے لیے ھر سال چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ لگایا جاتا ھے کیمپ پر رانا محمد زاہد امیدوار لارڈ میئر۔منیر احمد نورانی صدر مرکزی میلاد کیمٹی۔رانا محمد نوید چیرمین پنجاب۔سید صفدر شاہ راہنما انجمن طلبہ اسلام۔ناصر نقشبندی بھٹی راہنما سنی تحریک۔اور دیگر احباب نے شرکت کی۔کیمپ پر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔میاں ابرار۔میاں آفتاب احمد ڈاکٹر خالد حسین۔ملک محمد علی مصطفائی نے ڈیوٹی سرانجام دی۔سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور ادویات دی گیں۔ڈاکٹرخالدحسین شہزادنے سینئرصحافی ملک صدیق حیدرمصطفائی سےفون پرگفتگوکرتےہوئے کہاکہ المصطفی فاؤنڈیشن ملک بھر میں آنکھوں کےکیمپ میڈیکل کیمپ لگارہی ہے۔علم کانور بھی تقسیم کیاجارہاہے۔جس کیلیے تحریک فروغ تعلیم پاکستان اورسائبان ضعیفاں ٹرسٹ سے معائدہ کیاگیاہے۔الحمداللہ مذیدکئی منصوبہ جات شروع ہیں جبکہ متعددزیرغورہیں ۔غریبوں کے بچوں کوفری تعلیم بھی دیجارہی ہےمذیدکوششیں جاری ہیں۔مخیرحضرات المصطفی فاؤنڈیشن سے تعاون کریں تاکہ خدمت انسانیت کایہ سفرجاری وساری رہے۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔چنیوٹ