اسلام آباد (سچ نیوز) سی ڈی اے نے وزیر سائس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو فارم ہاؤس پر غیر قانونی تجاوزات گرانے کیلئے 5 روز کی مہلت دیدی، ایف ائی اے، نیب اور آئی بی کی مشترکہ کمیٹی نے بھی تحقیقات شروع کر دی، کمیٹی 14 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ کو دے گی۔
سی ڈی اے نے نوٹس میں کہا ہے کہ اعظم سواتی نے فارم ہاؤس پر غیر قانونی بیسمنٹ بنائی اور غیر قانونی تعمیرات کیں، 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو سی ڈی اے خود مسمار کر دے گا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور میر واعظ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر تعمیرات کا جائزہ لیا، ملازمین اور گارڈز کے بیانات قلمبند کئے، کمیٹی نے سی ڈی اے سے فارم ہاؤس کی تمام تفصیلات طلب کر لیں، انکوائری کمیٹی میں نیب سے عرفان منگی اور آئی بی کے احمد رضوان بھی شامل ہیں۔