لاہور (سچ نیوز )خوشاب سے معرو ف سیاسی شخصیت فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا اور شبنم سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزایافتہ ہونے کے بارے میں جب عمران خان کو معلوم ہواتو انہیں فوری پارٹی سے فارغ کر دیا گیا تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیاکہ فاروق بندیال 20 سال سے ن لیگ میں کیا کرتے تھے جس پر سعد رفیق میدان میں آ گئے ہیں اور انتہائی دبنگ جواب دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے زندگی کی دھائیاں گزار دیں لیکن مسلم لیگ ن میں فاروق بندیال نامی شخص کو نہ دیکھا نہ ان کے بارے سنا ،جھوٹے عمران ! اپنی حماقتیں ، ہمارے گلے نہ ڈالو ،الزام کا ثبوت دو ورنہ معافی مانگو۔واضح رہے کہ عمران خان نے ذوالفقار کھوسہ کہ فاروق بندیا ل مسلم لیگ ن میں برسوں سے تھے لیکن جب وہ ہماری پارٹی میں آئے توسوشل میڈیا نے اس ایشو کو اٹھایا تو ہم نے بروقت ایکشن لیکر ان کو نکال دیا ، مجھے خوشی ہے کہ تحریک انصاف کاایک معیارہے کیونکہ اس وقت فاروق بندیال پر سوال نہیں اٹھایا گیا جب وہ ن لیگ میں تھے لیکن جب وہ تحریک انصاف میں آئے تو اس ایشو کو اٹھا دیا گیا ۔